مزید خبریں

امریکی اور چینی وزرائے دفاع کی سنگاپور میں ملاقات

سنگاپور (انٹرنیشنل ڈیسک) سنگاپور میں امریکی اور چینی وزرائے دفاع نے وفد کے ساتھ ملاقات ،جس میں تائیوان اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ سیکورٹی سمٹ کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیردفاع لائیڈآسٹن اور ان کے چینی ہم منصب وائی فینگی کے ساتھ دونوں جانب سے وفود بھی شریک ہوئے۔ اس دوران واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تجارت، تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین کے تنازع اور یوکرین پر روسی فوجی حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔