مزید خبریں

سعودی عرب کی افغانستان کے لیے 3کروڑ ڈالر کی امداد

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے افغانستان کے لیے 3کروڑ ڈالر کی امدادجاری کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق افغانستان ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ او آئی سی کے ساتھ مل کر اسلامی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی امداد کا مقصد افغانستان کے عوام کے مصائب کو کم کرنے، انسانی صورت حال کو مزید ابترہونے سے بچانے اور ممکنہ معاشی تباہی کوروکنے میں معاونت مہیاکرنا ہے ۔ ریاض حکومت نے 10برس کے دوران افغانستان کے لیے ایک ارب ریال کی امدادی جاری کی ہے۔