مزید خبریں

سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘ اقوام متحدہ

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید اقتصادی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے ترجمان زینس لائرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ سری لنکا میں معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں لاکھوں افراد کو پہلے ہی امداد کی ضرورت ہے۔ لائرکے نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس ابتر صورت حال کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔