مزید خبریں

دوسرا ون ڈے، شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی

ملتان ( سید وزیر علی قادری) دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 275رنز بنائے اور مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو276کا ہدف دیا۔بابراعظم ،امام الحق نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیے۔ علیم ڈار تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر نے ذمہ داریاں ادا کیں۔ جبکہ محمد جاوید میچ ریفری تھے۔پہلے ون ڈے میچ کی طرح ملتان کرکٹ اسٹیڈیم دوسرے ون ڈے میں بھی شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ منچلے نوجوان میچ کے دوران کیمرہ مین اور پویلین میں بیٹھے دیگر تماشائیوں کولطف اندوز کرتے رہے۔ اس موقع پر مداح اپنے اپنے پسندیدہ ہیروز کے حق میں نعرے بھی لگاتے نظر آئے۔شائقین نے خیرمقدمی پلے کارڈزبھی اٹھا رکھے تھے۔