مزید خبریں

نمیبیا نے دوسرے ون ڈے میں ہانگ کانگ کو ہراکرسیریز جیت لی

ونڈہوک(جسارت نیوز)نمیبیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہانگ کانگ کو 162رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ونڈہوک میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے،ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 41.5 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔