مزید خبریں

گھارو ،علما ایکشن کمیٹی اور تحریک لبیک یارسول اللہ کا توہین رسالت پر احتجاج

گھارو (نمائندہ جسارت)گھارو میں علما ایکشن کمیٹی اور تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے ناموسِ رسالتﷺریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گھارو میں علماء￿ ایکشن کمیٹی اور تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے ناموس رسالت ﷺ ریلیاں نکالی گئیں جس میں سیکڑوں عاشقانِ مصطفیٰﷺ نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا لبیک یارسول اللہ ناموس شان رسالت زندہ باد بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ،مین بس اسٹاپ گھارو میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے علما ایکشن کمیٹی کے مولوی محمد قاسم چانڈیو مولانا عبدالسمیع ہالیپوٹو قاری داؤد تحریک لبیک کے مولانا ارشاد ملاح حافظ کرم علی جوکھیو عبدالقادر بابڑو سنی تحریک کے آصف قادری فنکشنل لیگ رہنما فقیر جاوید جوکھیو و دیگر نے کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی حرمت عزت و ناموس ہمیں اپنے والدین اولاد مال و دولت سے بھی زیادہ عزیز ہے اور سرکار دو عالم ﷺ کی حرمت پر ہم کوئی وار اور شان میں گستاخی کو کبھی کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اور ناموس رسالت مآب پر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جو کہ مسلمانوں اور اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے بھارت کی انتہا پسند حکومتی جماعت بی جے پی کے رہنمائوں نے سرکار دو عالم ﷺ کی شان اقدس میں جوگستاخی کی ہے اس سے تمام عالم اسلام کے جذبات مجروح اوردل شکنی ہوئی ہے جس پر ہم کسی بھی صورت خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سفیر کو فی الفور ملک بدر کرتے ہوئے بھارت سے تمام سفارتی و کاروباری روابط ختم کیے جائیں بصورت دیگر وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔