مزید خبریں

خیرپور،سی آئی پولیس کی کارروائی دومنشیات فروش گرفتارکرلیے

خیرپور(جسارت نیوز)سی آئی اے پولیس خیرپور کی کارروائی بین الصوبائی دو منشیات فروش گرفتار منشیات سے بھری ویگن برآمد مقدمہ درج ۔ سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ پر کارروائی کرکے دو بین الصوبائی منشیات فروش عبدالمالک اور کلیم اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات سے بھری ویگن کو اپنی تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3من 4کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ ملزمان کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے بتایا جارہا ہے۔