مزید خبریں

سکھر،اسلامی جمعیت طلبہ کی بھارت کیخلاف احتجاج ریلی

 

سکھر(نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کی جانب سے بھارت میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف طلبا نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میںاسکول و کالجز کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی احتجاجی مظاہرہ سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سکھر صہیب شیخ نے خطاب کیا اور کہا کہ ملک بھر کے طلبہ ناموس رسالت ﷺ کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ تک دینے کو تیار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت کیساتھ تعلقات منقطع کر ے سیاسی سماجی بائیکاٹ کر کے توہین رسالت کے ملزمان کو سزائیں دلوائی جائیں۔