مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ احمد علی عباسی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2023 کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دے گئے ہیں، جو مورخہ 19 جون 2022 تک کھلے رہیں گے، ڈسپلے سینٹرز بروز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، لہذا تمام اہل ووٹران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے ڈسپلے سینٹر پر تشریف لاکر اپنے گھر والوں کے ناموں کے درست علاقے میں درج ہونے کی تصدیق کریں، بصورت دیگر ڈسپلے سینٹر پر موجود مقرر فارم پْر کرکے جمع کروائیں تا کہ غلطی سے مبراانتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیں۔