مزید خبریں

بدین ،جماعت اسلامی کے تحت تحفظ ناموس رسالت ریلی

بدین (نمائندہ جسارت)بدین میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ ودیگر قیادت نے مسجد اقصی سے بدین پریس کلب تک تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی بدین اور گولارچی سمیت ریلی میں شہریوں کاروباری تنظیموں سمیت دینی وسیاسی جماعتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مودی سرکار کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے بدین اور گولارچی میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نائب امیر ضلع اللہ بچائو ہالیپوٹہ، جنرل سیکرٹری عظیم احمد منصوری اسٹنٹ سیکرٹری فتح خان کھوسہ سمیت مقامی عہدیداروں سیاسی سماجی علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا کہ مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میںگستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتاحرمت رسول پر جان بھی قربان کردیں گے نبی اکرم ﷺانسانیت کے ہیرو رہبر اور رہنما ہیں بھارتی رہنما تعصب کی عینک اتار پھینکیں موجودہ بھارتی حکومت اسلام دشمنی کی حدوں عبور کر چکی ہے مودی سرکار نے عرصہ دراز سے مسلمانوں سے متعصبانہ رویے اختیار کیے رکھے ہیں پوری عالم انسانیت سنگین گستاخی پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ رکھنے کے لیے کالی بھیڑیں پال رکھی ہیں اسلامی ممالک کو مشترکہ مؤقف اپناکر انسان نما درندوں کو لگام دینا ہوگا ۔جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ہم بھارتی عزائم کو ناکام بنیادیں گے۔ انہوں نے مزید کہا گستاخ رسول کی سزا موت ہے پاکستانی حکومت فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرے ۔اس موقع پر موسی ملاح، ایازلطیف سومرواور عبدالشکور کھوسہ ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔