مزید خبریں

میرپورخاص،انٹرمیڈیٹ امتحانات،ٹیموں نے مراکز کے دورے کیے

میر پور خاص (نمائندہ جسارت) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پورخاص کے چیئر مین پروفیسر برکت علی حیدرکے اعلامیہ کے مطابق 10 جولائی 2022 بروز جمعہ سے گیارہویں اور بار ہو یں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے روز صبح کے اوقات میں گیارہو میں جماعت کے اسلامک ایجوکیشن/ سوکس (فورنان مسلمز) اور شام کے اوقات میں بارہویں جماعت کے پاکستان اسٹیڈیز کے پرچے لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص کے چیئر مین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کی خصوصی ہدایات پر ویجیلنس ٹیموں کے امتحانی مراکز پر چھاپے جس میں تعلیمی بورڈ میر پورخاص کے سیکرٹری انیس الدین صدیقی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میر پور خاص میں بنائے گئے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جس کے دوران موقع پر ایک امیدوار جو کہ دوسرے امیدوار کی جگہ پر پر چا دیتے ہوئے پکڑا گیا پکڑ کر متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کر دیا ۔پروفیسر برکت علی حیدری اور ناظم امتحانات غلام احمد آرائیں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میر پورخاص کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز پر مامور عملے کونقل کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ علاوہ ازیں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھر پارکر میں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، میر پورخاص کی جانب سے بنائی گئی ٹیموں نے مذکورہ اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔