مزید خبریں

آبائو اجداد کی ملکیت پر قبضہ کیا جارہا ہے ،کھوکھر برادری

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) اسٹیشن روڈ کے رہائشی کھوکھر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین محمد علی کھوکھر ، ندیم کھوکھر ودیگر نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیشن روڈ پر واقع سروے نمبر 1603 ہمارے آبا و اجداد کے نام پر ہے ، جس کے ایک بااثر ہندو نے روینیو ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات بنا رکھے ہیں ، مذکورہ ملکیت 100 سالوں سے ہمارے نام پر ہے ، جس کا ریکارڈ بھی موجود ہے، بااثر ہندو مختلف حربے استعمال کر کے ہمیں حراساں کررہے ہیں اور ہمارے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کر نا چاہتے ہیں ، بااثر ہندو برادری کے افراد نے ہمارے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی اور اب ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ، کھوکھر برادری کے متاثرہ افراد نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔