مزید خبریں

میرپور خاص: انڈیا کی مصنوعات پر پابندی لگائی جائے ،مقررین

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی سبزی منڈی چوک پر بھارت کی حالیہ دنوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا آج کا احتجاج سنی تحریک کی جانب سے بھی رکھا گیا سبزی منڈی چوک پر جس میں صوبائی صدر التماس صابر ضلعی صدر فہیم قریشی حافظ محمود علامہ صادق سعیدی بھی موجود تھے صدر کامران میمن عبدالحق چوہان اسحاق چوہان الیاس انصاری عمیر خان مزمل چوہان زاہد قائمخانی اور دیگر قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا کی مودی سرکار نے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو گستاخی کی ہے وہ ناقابل معافی ہے ہم مسلمان ہیں ہمارا ایمان یہ کائنات بنی ہی میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ہے ہم یہ کیسے برداشت کرسکتے ہیں کوئی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری انڈیا سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور انڈیا کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور انڈیا کی تمام مصنوعات پر پابندی لگائی جائے تاجربرادی اور پاکستانی عوام بھی انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔