مزید خبریں

سندھڑی کے قریب دوکاروں کا تصادم ،8افراد شدید زخمی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) سندھڑی شہر کے قریب دو تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم نتیجے میں پانچ خواتین بشوں سمیت 8 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی شہر کے قریب دو تیز رفتار کاروں میں زبردست تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کاروں میں سوار 40 سالہ جمیلہ8 سالہ احمد 18 سالہ رضیہ 20 سالہ رابعہ ،30 سالہ منیر احمد 30 سالہ شہناز ،70 سالہ زبیدہ اور 28 سالہ محمد رمضان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر زخمیوں کو تباہ شدہ کاروں سے نکالا اور انہیں سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا جہاں زخمی زیر علاج ہیں۔ مذکورہ تمام افراد کار میں سوار کھپرو جا رہے تھے۔