مزید خبریں

ہمارا ملک سماجی خدمات کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے،ڈاکٹر آفتاب امام

کراچی (اسٹاف رپورٹر )روٹری انٹرنیشنل کی خدمات قابل ستائش ہیںیہ بات روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر آفتاب امام نے روٹری کلب آف کراچی کریک کی جانب سے ڈسٹرکٹ3271کے ٹیم ممبران کانفرنس پروگرام چیئرعتیقہ ویلی،کانفرنس پروموشن چیئر سید کاشف رفیع،کانفرنس کو آرڈینیٹر وقار احمد شیخ،کانفرنس سیکرٹری فرحان احمد اور کانفرنس چیئر شہزاد صابر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر کہی اس موقع پرپی ڈی جی محمد سلیم رائو، فرسٹ لیڈی فوزیہ آفتاب،اسسٹنٹ گورنر دردانہ ارشد،روٹری کلب آف کراچی کریک کے پریذیڈینٹ کیپٹن اظہار بیگ،سیکرٹری عطرت حسیب،پی پی منیب خان،پی پی آغا اسد،روٹرین نسیمہ عزیز،روٹرین رابعہ شمشیر، خزانچی عبدالخالق شیخ ،عقیل حسین،روٹرین مشتاق،روٹرین ڈاکٹر فرح،،نامزد ڈسٹرکٹ گورنر سال برائے 2022-23سید تحزیب کاظمی، نامزدڈسٹرکٹ سیکرٹری رضا تابش فاروقی،ڈسڑکٹ ٹرینر علی حفیظ عظمت، روٹری کلب آف کراچی کاسموپولیٹن کی پریذیڈینٹ لبنیٰ خالداور دیگر روٹرین بھی موجود تھے ڈاکٹر آفتاب امام نے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل دنیا کا سب سے قدیم اور فعال سماجی ادارہ ہے جو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے انہوںنے کہاکہ تمام روٹرینز کا مشن صرف انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے جس کے لیے وہ متعدد فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ روٹری انٹرنیشنل کے مختلف کلبس میں نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے ۔