مزید خبریں

مئی 2022 میں 2ارب 30کروڑ ڈالرز کی ترسیلات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مئی 2022 ء میں 2.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کے ساتھ کارکنوں کی ترسیلات زر نے جون 2020ء سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر25.4فیصد اور سال بسال بنیاد پر6.9فیصد کمی ہوئی، جس سے بڑی حد تک عید کے بعد معمول کے مطابق موسمی کمی اور اس کی طویل چھٹیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔مالی سال22ء کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلات زر 6.3 فیصد شامل ہیں۔