مزید خبریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالرز کی سطح1840ڈالرز فی اونس ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے کمی سے 1لاکھ 40 ہزار 400 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت430روپے کمی سے1لاکھ20ہزار370 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کمی سے 1540 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔