مزید خبریں

اسٹیٹ بینک: اسلامک فنانشیل سروسز بورڈ کے اجلاسوں کی میزبانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (آئی ایف ایس بی)کی 40ویں کونسل میٹنگ اور 20ویں جنرل اسمبلی کی 9جون 2022کو میزبانی کی۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر 2022 کے لیے آئی ایف ایس بی کونسل اور جنرل اسمبلی کے موجودہ چیئرمین ہیں۔ یہ ورچوئل اجلاس تھے جن میں دنیا بھر سے اسلامی مالیات کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر (قائم مقام) اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضی سید نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار آئی ایف ایس بی کے سالانہ اجلاسوں کی میزبانی کرنا وہ اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بطور چیئرمین اپنا وڑن پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اسلامی مالیات کی خدمات کو مستحکم، اور محتاط صنعت بنانے میں آئی ایف ایس بی کو اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔