مزید خبریں

ٹنڈو آدم: نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر بھارت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری ،عبدالستار انصاری، سید عریف اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔