مزید خبریں

حیدرآباد: خاتون کا شوہر اور بیٹے کی بلا جواز گرفتاری پر مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جام شورو کی رہائشی مسماۃ وزیراں عمرانی نے معصوم بچوں سمیت شوہر اور بیٹے کی بلا جواز گرفتار کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جام شورو پولیس نے 4 روز قبل میرے شوہر عمر عمرانی اور بیٹے وزیر علی عمرانی کو گرفتار کرکے لا پتا کردیا ان کی گرفتاری ظاہر کرکے کورٹ میں پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں باپ بیٹے بے گناہ ہیں محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر بے گناہ گرفتار عمر اور وزیر کو آزاد اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیاجائے ۔