مزید خبریں

سندھ دھرتی کے محافظ بن کر میدان میں نکل پڑے،رئیس مدد علی

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) سندھ دھرتی کے مکینوں کا حسن دیکھ کر مکینوں کے حقوق اور دھرتی کے محافظ بن کر میدان میں نکل پڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار یوسی گڈیجی کے آزاد پینل کے نامزد چیئرمین کے اُمیدوار رئیس مددعلی شاہانی،وائس چیئرمین کے امیدوار غلام نبی سہتو ضلع غلام عباس راجپر، ڈاکٹرغلام حسین بھیلار اور دیگراں نے شاہ جی مشین پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں پولیس اور روینیو گردی جاری ہے جس سے عوام کو بچانے کے لیے ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 جون آزاد پینل کی فتح کا دن ثابت ہوگا۔