مزید خبریں

جامشورو، سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی بقایا تنخواہ کی ادائیگی

جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو کے سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی میں سستی رہائشی اسکیم کی فراہمی اور ادارے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے تباہ شدہ ادارے کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات اور پنشن کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ادارے کے ملازمین کی 5 ماہ کی بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ اِن خیالات کا اِظہار ڈائریکٹر جنرل سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی غلام محمد قائمخانی نے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی پر دیے گئے استقبالیہ کے دُوران کیا اس موقع پر سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے 5 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی خوشی میں ڈائریکٹر جنرل غلام محمد قائمخانی کی حمایت کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے ہوئے خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا تھا کہ سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل غلام محمد قائمخانی کی جدوجہد کے نتیجے میں محکمے کے سینکڑوں ملازمین کو 5 ماہ کی بقایا تنخواہ جاری کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے اِن سب ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بھی ادا کر دے گئے ہیں۔ ملازمین کے مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر پریشان اور احتجاجی مظاہرے کررہے تھے ۔ غلام محمد قائمخانی جو کہ اِدارہ ترقیاتی حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں اس و قت ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے معاملات حل کر ر ہے ہیں۔