مزید خبریں

جیکب آباد :جماعت اسلامی کی حرمت رسول ﷺ ریلی

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے ملک بھر میں بھارت کی بی جے پی مودی حکومت کی ترجمان اور دیگرملعوں افراد کی جانب سے نبی اکرم محمد رسول ﷺکی شان میں گستاخی کے خلاف کال پر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر میں ضلعی امیر دیدار علی لاشاری اور امیر شہر ہدایت اللہ رند کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی نے بھارتی ترجمان کی آخرو زمان ﷺ کی شان میں گستاخی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور او آئی سی ممالک سے مطالبہ کیاکہ فوری طور بھارت سے تعلقات منقطع کریں اور انڈین سفیر کو ملک بدر کریں کیونکہ یہ دین کا تقاضا ہے، ریلی میں شریک افراد نے حضور پاک ﷺ سے محبت کے اظہار کے طور پر حرمت رسول میں موت بھی قبول ہے، رہبر و رہنما مصطفی مصطفی کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔اس سلسلے میں ریلی میں موجود مختلف مکاتب فکر کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور مودی حکومت فقط اسلام اور مسلمان مخالف نہیں بلکہ یہ انسان دشمن، امن دشمن، اچھائی کی دشمن ہے کیونکہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کے لیے رحمت العالمین ہیں، بی جے پی کے اس طرح کے اقدامات اور دیگر اقلیتوں پر مظالم اب دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں۔