مزید خبریں

حیدرآباد:ایپکاکی ہڑتال کی کال پر بورڈ آفس کے دفاترکو تالے لگادیے گئے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ حیدرآباد کنٹرولر مسرور زئی کی سینئرملازمین ایچ ایس سی کنڈک برانچ کے سپرنٹنڈنٹ محمد شبیر سومروکے ساتھ بدسلوکی اورنارواسلوک کے خلاف آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا)بورڈیونین کی جانب سے احتجاج اورہڑتال کی کال پر بورڈ آفس کے تمام دفاترکو تالے لگادیے گئے،جس کے باعث پی ایس ٹی اورجی ایس ٹی کے امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو دستاویزات کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے،امیدواروں کا کہنا ہے کہ آج دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے،دوسری طرف 15 جون سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے شروع ہونے والے امتحانات بھی کھٹائی میں پڑگئے ہیں، اپیکابورڈ یونین کے صدرمحمد حسین،جنرل سیکرٹری ایاز علی انڑ، سینئر نائب صدرغلام نبی نے کنٹرولر مسرور زئی کے سینئر ملازم کے ساتھ نارواسلوک کی شدید مزمت کرتے ہوئے احتجاج کے دائرہ کارکو بڑھانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔