مزید خبریں

خیرپور: ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر نوجوان جاں بحق،2 افراد زخمی

خیرپور(جسارت نیوز)ببرلو قومی شاہراہ پر ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر، نوجوان جاں بحق،2 افراد زخمی۔ ببرلو قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم سے اسامہ تنیو موقع ہی پر جاںبحق ہوگیا جبکہ 2 افراد سراج تنیو اور اشرف ملاح شدید زخمی ہوگئے جبکہ ٹرالر ڈرائیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔