مزید خبریں

پاکستان میں کاروبار کرنیوالے ہر ملکی یا غیرملکی شہری کو ٹیکس دینا ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے ہرملکی یا غیرملکی شہری کو ٹیکس دینا ہوگا۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہاکہ کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ سے باہررقم بھیجنے والے فائلرز کو 1 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ سے باہررقم بھیجنے والے نان فائلرز کو2فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز ہے۔ کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔