مزید خبریں

پرویزمشرف گھرپر زیرعلاج حالت تشویشناک نہیں

اسلا م آباد(صباح نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت تشویشناک ہونے کی تردید کردی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر امائلائیڈوسس میں مبتلا اور اپنی دبئی کی رہائش گاہ میںزیرعلاج ہیں۔انتہائی نازک حالتسے متعلق اطلاعات درست نہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیااور ان کی اہلیہ سابق صدر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ڈاکٹرز معمول کے مطابق ان کا چیک اپ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پھیپڑوں میں تکلیف ہے جس سے ان کو سانس لینے میں مشکلات آتی رہتی ہیں، اس مسئلے کے سبب وہ ماضی میں 2بار آئی سی یو جاچکے ہیں تاہم اس وقت ان کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی یو یا وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں، طبعیت میں خرابی کی وجہ سے سابق صدر انتہائی کمزوری محسوس کررہے ہیں۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ سوشل میڈیاپر پرویز مشرف کے انتقال کی اطلاع غلط ہے، پرویز مشرف علیل اور زیر علاج ہیں اور وہ وینٹ پر بھی نہیں ہیں۔