مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس دوبارہ وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس دوبارہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر30 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو مرحلہ وارعائد کی جائے گی۔اس وقت پیٹرولیم صنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے اس لیے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس دوبارہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔