مزید خبریں

۔10 ہزار سے زائد ڈالر خریدنے پر پابندی لگادی گئی

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی بجٹ 2022-23 میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ایک فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی جبکہ ایک ماہ میں 10ہزار سے زائد ڈالر خریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان سے باہر کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے پر ٹیکس لگانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، انکم ٹیکس کے سلیبس 12 کے بجائے7ہوسکتے ہیں، مراعات کم کرنے پر غور آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، انٹرنیشنل سفر کیلیے بزنس کلاس پر 4گنا ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔