مزید خبریں

ٹیکس چوری پر 30 لاکھ روپے تک جرمانہ کی تجویز

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت )آئندہ بجٹ 2022-23 میں ٹیکس چوروں کے لیے مشکلات بڑھیں گی ،بجٹ دستاویزات میں تجویز کیا گیا ہے کہ ٹیکس چوری پر نوٹس کا جواب نہ دینے پر 25 سے30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ،ٹیکس چور شاپنگ مال اور برینڈ کے خلاف کریک ڈائون بھی کیا جائیگا، ٹیکس چوروں کو جرمانہ اور سزا کے طور پر اکائونٹس بھی ضبط ہوں گے ،سیلز ٹیکس کی مشینیں نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔