مزید خبریں

چینی باشندوں کی سیکورٹی یقینی بنانی ہوگی‘مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں چائنیز کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ سیکورٹی سسٹم اتنا بہترین ہو کہ جامعہ کراچی جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 6 اضلاع میں 8 سی پیک منصوبے چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت دی کہ تمام منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کی سیکورٹی کا پلان دیا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس میں اسپشل پروٹیکشن یونٹ فعال کیا ہے، اس وقت سی پیک منصوبوں کو پاک آرمی، رینجرز، ایف سی سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں، سندھ میں 214 غیر سی پیک منصوبوں چل رہے ہیں،جس میں2 ہزار سے زیادہ چائنیز کام کر رہے ہیں۔ ائرپورٹ پر اسپیشل رینک نے غیر ملکی سیکورٹی ڈیسک قائم کی ہے، جس میںغیر ملکیوں کا ڈیٹا مرتب کررہے ہیں تاکہ سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے۔علاوہ ازیںوزیراعلی سندھ نے گزشتہ روزسول اسپتال کادورہ کیا،جہاں انہوں نے بچوں کے ایمرجنسی اور ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم کا معائنہ کیا،سول اسپتال میں چائلڈ لائف کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہونے والے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی میں کوئی بچہ ٹیلی میڈیسن سے30 منٹ دور نہ ہو۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں4 اور مراکز قائم کیے ہیں جبکہ پورے صوبے میں ٹیلی میڈیسن سے 70 اسپتال منسلک کرچکے ہیں۔