مزید خبریں

تحریک انصاف کے استعفے‘ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی اہم مشاورت،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم خزانہ، قانون وانصاف اور استحقاق کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کے پاس رہے گی۔ وفاقی وزرا خورشید شاہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اجلاس میںبجٹ اجلاس کے دوران ایوان کو چلانے پر مشاورت ہوئی جبکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین رکھنے والی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے گی۔یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پیپلزپارٹی کو صنعت و پیداوار، تجارت،آبی وسائل اور انسانی حقوق سمیت 6قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی، باقی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اتحادی جماعتوں کو دی جائے گی۔