مزید خبریں

بلدیاتی الیکشن ‘ کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی تاریخ میں4دن کی توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں4 دن کی توسیع کردی گئی ہے، دوسرے مرحلے کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد اب15 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست16 جون کو جاری کی جائیگی جبکہ17سے19جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف20 سے22 جون تک اپیل کی جاسکے گی،27 جون کو نظرثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گے، 28 جون کوکاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جبکہ29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی جبکہ28جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں اس بار2 مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔