مزید خبریں

حیدرآباد کے تاجر رات 8 بجے کاروباری مراکز بند کرنے پر رضامند

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے 8بجے شب کاروباری مراکز بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری پچھلے ادوار میں کوویڈ جیسے وبائی امراض پر حکومت کے شانہ بشانہ قدم ملا کر کھڑی رہی ہے، 8بجے شب کاروبا ری مرکز بند کرنے سے بجلی کی بچت ہو رہی ہے تو تاجر برادری حکومتی فیصلے کے ساتھ ہے، حکومت جو بھی قدم ملک اور معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائی گی تو تاجر برادری کو ساتھ پائے گی، اللہ تعالیٰ نے ہما رے وطن کو 365دن رو شنی بخشی ہے اگر ہم کاروباری اوقات درست کرلیں تو 3500 میگاواٹ بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے، مشکل حالات میں اور حکومت کے مشکل فیصلوں میں تاجر برادری اپنے ملک کی سلامتی کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاروباری اوقات میں لوڈشیڈنگ زیرو کی جائے اور لائن لاسز کی کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں،تاجر برادری ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی۔