مزید خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،شاہد خاقان

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا۔ بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانا پڑے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پیٹرول پر9روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔