مزید خبریں

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن برائے قانونی امور حسان نیازی کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایک ہفتہ کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے حسان نیازی کو 17جون تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزارکے وکیل کاموقف تھا کہ تھانہ شاہدرہ پولیس لاہور نے حسان نیازی کے خلاف آزادی مارچ پر مقدمہ درج کیا اور خدشہ ہے کہ گرفتار کرلیاجائے گا۔