مزید خبریں

پختونخوااسمبلی میں 8قانونی بلزپیش‘3 کی منظوری

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں8 قانونی بلز پیش کیے گئے جن میں سے 3 کی منظوری دے دی گئی، پاس ہونے والے بلوں میں کے پی کے صوبائی محتسب ترمیمی بل، خیبر پختونخوا انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس بل اور خیبر پختونخوا کے بندوبست اراضیات و ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کی خدمات کی مستقلی کا بل شامل ہیں۔ علاوہ ازیںخیبر پختونخوا اسمبلی نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے حضور اکرمؐ کی شان میں گستاخانہ بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔