مزید خبریں

بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کی کوشش کی، نوید قمر

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں موجود ہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے غریب، مزدور، کسان اور عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلیے بڑا ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، یہ اتحادی پارٹیوں کا مشترکہ بجٹ ہے، پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے ریلیف کیلیے مثبت تجاویز دیں اور عوام دیکھیں گے کہ بجٹ میں انہیں دیے گئے ریلیف سے ان کی زندگی پر اچھے اثرات ظاہر ہوں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر ابھی مشکل وقت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بجٹ دن رات کی کوششوں کے بعد تیار کیا، اگر عمران حکومت کی پالیسیوں کو ہی اختیار کرنا ہوتا تو پھر ہمارے حکومت میں آنے کا تو کوئی جواز نہیں تھا، سابق حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھتے تو ملک اور قوم تباہی اور بربادی کا شکار ہوتی، ہم نے عمران حکومت کی پالیسیوں کو عوام پر مسلط نہیں ہونے دیا۔