مزید خبریں

پاکستان فوری طور پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کرے‘جے یوآئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما،امیر ضلع کیماڑی قاری محمد عثمان نے کہاہے کہ پاکستان فوری طور پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کرے۔ تمام بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سرکاری اعلان کیا جائے۔ بھارت سے تجارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔ مودی حکومت کی ترجمان کی بکواسات سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی۔ حرمت رسول ؐ پر مسلمان جان نچھاور کرنا فخر سمجھتا ہے۔ تمام اسلامی ممالک بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔