مزید خبریں

این اے 240کے ضمنی انتخابات ‘ تمام امیدواروں کو 13 جون کے نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 240کے ضمنی انتخابات کے پولنگ ڈے کی تبدیلی کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور تمام امیدواروں کو 13 جون کے نوٹس جاری کردیے ۔جسٹس محمد جنیدغفار کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 240کے ضمنی انتخابات کے پولنگ ڈے کی تبدیلی کے لیے پاک سر زمین پارٹی کی درخواست کی سماعت کی ۔