مزید خبریں

مختلف مقامات پر اچانک اسنیپ چیکنگ شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ کے حکم پر شہر بھر کے مختلف مقامات پر اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی، آپریشن میں کے نائن یونٹ کے خصوصی کتے ہرٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے خصوصی احکامات پر کراچی کے مختلف مقامات پر اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی۔اسپیشل برانچ کی خصوصی ٹیمیں کراچی کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے۔