مزید خبریں

جمعیت طالبات کا این ای ڈی میں میوزیکل نائٹ تقریب پر اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ NED میں انتظامیہ کے زیر سرپرستی صد سالہ تقریبات میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد انتہائی افسوس ناک امر ہے۔ اس قسم کی تقریبات کا تعلیمی اداروں میں انعقاد انتظامیہ کی غیر سنجیدگی اور تعلیم کے مقصد سے نا شناسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ معتبر تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کی جانب سے غیر اسلامی اور غیر مہذب تقریبات کے فروغ اور سرپرستی سے تعلیم اور تعلیمی اداروں کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طالبات ناظمہ صوبہ سندھ ایمان ناصر نے جامعہ NED کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ناظمہ جامعات ڈویژن ردا فاطمہ نے بھی انتظامیہ کی طرف سے اس تقریب کی اجازت دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے طلبہ کو صحت مند تفریح فراہم کرنے میں ناکامی کا شکار نظر آتے ہیں۔انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔