مزید خبریں

پاکستان بھار ت کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے‘مدثرحسین

کراچی( پ ر ) جماعت اسلامی ضلع غربی کراچی کے تحت اورنگی ٹائون شاہ ولی اللہ نگر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے شان رسالتؐ میں گستاخی برداشت نہیں کرسکے بھارت نے بھی وہی کام کیا ہے جو اس سے پہلے دیگر یورپی ممالک کرتے رہتے ہیں کیونکہ ان سب کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو جوڑنے والی ذات رسول اللہؐ کی ہے۔ لیکن انہیں اس کا ابھی تک یقین نہیں ہوا کہ کچھ بھی ہو مسلمان جتنا بھی گناہ گار ہو لیکن نبیؐ کی ذات پر مر مٹنے میں اپنی کامیابی سمجھتا ہے۔بھارت سمیت ساری دنیا کے ہنود ویہود سن لیں کہ ہم اپنے نبیؐ کی شان میں کوئی گستاخی نہ پہلے برداشت کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ک بھارت کے کیساتھ سفارتی تعلق اس وقت تک منقطع کیے جائیں جب تک گستاخ معافی نہ مانگے۔ اور بھارت سے تجارتی تعلق بھی منقطع کیا جائے کیونکہ یہ تمام مسلمانوں کا مطالبہ ہے اور دلی خواہش ہے۔