مزید خبریں

زمان ٹاؤن میں مندر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ متحدہ قومی موومنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مندر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کی بے حرمتی انتہائی شرمناک عمل ہے شر پسند عناصرنے اس عمل سے ہندو برادری کے احساسات کو جو مجروع کیاہے راکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے جس کا فائدہ ایسے شرپسند عناصر اٹھا رہے ہیں۔