مزید خبریں

کراچی والوں کیلیے بجلی7 روپے82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

کراچی (صباح نیوز) کراچی والوں کے لیے بری خبر آ گئی۔ بجلی 7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے کراچی والوں کے لیے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔نیپرا نے اضافے کی منظوری 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔ جولائی تا ستمبر 2021ء کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی6 روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے جنوری تا مارچ 2021کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔ نیپرا نے سمری نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔ کے الیکٹرک والوں کے لیے بجلی ایک روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا نے کمی کی منظوری 2 الگ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔اپریل تا جون2021ء کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 94پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ اکتوبر تا دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی47پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔