مزید خبریں

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی‘بدستور ڈیڈ لیول برقرار

ہری پور (اے پی پی)تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی، بدستور ڈیڈ لیول برقرار، ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی اضافہ نہ ہو سکا۔ ڈیلی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیو ل1398 فٹ پر برقرار ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد66 ہزار6 سو کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 65ہزار 8سو کیوسک ہے ۔ پانی کی کمی
سے صوبوں کو پانی کی فراہمی میں بھی کمی کا سامنا ہے جس سے زرعی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ تربیلا ڈیم میںپہلی مرتبہ جون کے ماہ میں بھی پانی کی سطح بلند نہیں ہو سکی ہے ۔