مزید خبریں

اس بات اچھا بجٹ آرہا ہے،عوام کیلیے ریلیف ہے،چئیرمین ایف بی آر

اسلام آباد( آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مہنگائی میں پسے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے، آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائے گا، نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رہیں گے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ڈاکومنٹیشن جاری رہے گی۔اطلاعات کے مطابق وفاقی بجٹ 2022-23کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894 روپے ہوگا۔ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ سال 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا۔نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے اور دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔