مزید خبریں

ذوالفقار مرزا کا قریبی ساتھی عبدالرحیم کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

بدین ( نمائندہ جسارت) بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں سمیت مخالفین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا قریبی ساتھی اور سابق کونسلر عبدالرحیم کھٹی سمیت گوپانگ برادری کی جانب سے پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا، بدین کی معزز شخصیت رئیس عاشق علی گوپانگ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کے صدر حاجی محمد رمضان چانڈیو، سینئر نائب صدر پیر امجد علی شاہ، سابق صوبائی وزیر سید علی بخش شاہ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح، سابق رکن اسمبلی حاجی محمد نواز چانڈیو، حاجی شیر خان جمالی اور جیالوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد رمضان چانڈیو صدر پیپلزپارٹی ضلع بدین نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ جنہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی آج وہ پھر ہمارے ساتھ ہیں اور آج بدین سے پیپلزپارٹی کے دشمنوں کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے آنے والی الیکشن میں پیپلزپارٹی بدین کو کلین سوئپ کرے گی۔