مزید خبریں

توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے‘ فرید پراچہ

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ مودی کی فاشسٹ حکمران جماعت کے ترجمانوں کی جانب سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی 2 ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں خانسپور میںتحفظ ناموس رسالتؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں فرید پراچہ نے مولانا فضل حسین علوی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ جامع مسجد تا خانسپور بازار پرامن مارچ بھی کیا ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے حکمران بھارت کو دہشت گرد ملک ڈکلیئر کرانے کے لیے سفارتی محاذ پر کام کریں۔ ہندوتوا کے غنڈوں نے بھارت کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ بھارت تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی ، مساجد میں اذان کی آواز مدہم رکھنے ، اقلیتوں پر ظلم و ستم جیسے دیگر بے شمار جرائم میں ملوث ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف آج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔