مزید خبریں

ٹنڈوباگو ،جماعت اسلامی کی تحفظ ناموس رسالت ریلی

ٹنڈوباگو (نمائندہ جسارت)ٹنڈو باگو میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ ودیگر قیادت میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔ آج ضلع بدین کے سمیت بدین اور گولارچی میں تحفظ ناموس رسالت ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ٹنڈو باگو ریلی میں شہریوں کاروباری تنظیموں سمیت دینی وسیاسی جماعتوں کی بڑی تعدادمیں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے ٹنڈو باگو میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ ، نائب امیر ضلع عبدالکریم بلیدی سمیت مقامی عہدیداروں سیاسی ،سماجی، علمی اورادبی شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا کہ حرمت رسولﷺ پر جان بھی قربان ہے نبی اکرمﷺ انسانیت کے ہیرو رہبر اور رہنما ہیں بھارتی رہنما تعصب اور بربریت کی عینک اتار کر پھینکیں موجودہ بھارتی حکومت اسلام دشمنی کے حدود عبور کر چکی ہے مودی سرکار نے عرصہ دراز سے مسلمانوں سے متعصبانہ رویہ اختیار کررکھا ہے، پورے عالم انسانیت سنگین گستاخی پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ رکھنے کے لیے کالی بھیڑیں پال رکھی ہیں اسلامی ممالک کو مشترکہ موقف اپناکر انسان نما درندوں کو لگام دینا ہوگا۔ جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعہ ضلع بھر کے مختلف شہروں بدین گولارچی میں تحفظ ناموس رسالت ریلیاں نکالی جائیں گی۔